ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش: نابالغہ سے عصمت دری کے ملزم کو دس سال قید و جرمانہ

اترپردیش: نابالغہ سے عصمت دری کے ملزم کو دس سال قید و جرمانہ

Tue, 21 Sep 2021 23:40:42    S.O. News Service

پرتاپ گڑھ،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج پنکج کمار شری واستو کی عدالت نے نابالغہ کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو دس سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے بموجب تھانہ سنگرام گڑھ علاقے میں 2014 کو ایک گاوں کی نابالغ لڑکی ننہال جا رہی تھی کہ گاوں کے امر سروج نے اس کو بہانے سے سائیکل پر بیٹھا کر پہنچانے کے لئے کہا اور راستہ میں اس کی عصمت دری کی۔

اس واقعہ کی لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس میں امر سروج کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے مناسب دفعات میں کیس درج کرکے فرد جرم عدالت میں پیش کردی۔ عدالت نے پیر کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے شواہد کی بنیاد پر ملزم امر سروج کو دس سال قید اور چالیس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔ استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی نربھے سنگھ نے کی۔


Share: